Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

بھارتی موسیقی پر مغربی اثرات، جاوید اختر شرمندگی محسوس کرنے لگے

Admin
By Admin
Aug 22, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR MAIN BPSC EXAM CANCEL KARNE KI MAANG, RAJ BHAWAN MARCH MEIN POLICE KA LATHI.CHARGE

بھارتی موسیقی پر مغربی اثرات، جاوید اختر شرمندگی محسوس کرنے لگے
بھارتی موسیقی پر مغربی اثرات، جاوید اختر شرمندگی محسوس کرنے لگے — August 22, 2026
معروف نغمہ نگار جاوید اختر بھارتی موسیقی پر مغرب کے اثرات پر شرمندگی محسو س کرنے لگے ہیں، نئی نسل پوچھنے لگی ہے’یہ گانے کا کیا چکر ہے؟‘

1994ء کی مشہور فلم 1942، اے لو اسٹوری کی دوبارہ ریلیز کے موقع پر جاوید اختر نے مغربی موسیقی کے بدلتے منظر نامے اور مغربی ثقافت کے اثرات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ثقافت اور سینما کے اثرات کے باعث نئی نسل بھارتی فلمی گانوںکی روایتی موجودگی غیر حقیقی محسوس کرتی ہے، جو باعث شرمندگی ہے۔

نغمہ نگار نے مزید کہا کہ فن کا مقصد محض حقیقت نگاری نہیں بلکہ خوبصورتی اور دلچسپی کی فراہمی ہے، وہ موجودہ دور کے گانوں کو معنی خیز مواد کی کمی اور دہری معنویت کے باعث زوال پذیر قرار دیتے ہیں۔

جاوید اختر بھارتی فلمی موسیقی میں آنے والی اس تبدیلی کا ذمے دار نغمہ نگاروں کے بجائے فلم سازی کے بدلتے انداز کو قرار دیتے ہیں، جہاں گانے اب کہانی کا مرکزی حصہ بننے کے بجائے بیک گراؤنڈ تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نئی نسل کہتی ہے فلموں میں گانے فیک ہوتے ہیں، مجھے بتائیں کیا آرٹ نے رئیل ہونے کا ٹھیکا لیا ہے؟ گانے کی اصل قدر ہے دیکھنے والے کے تجربے میں اضافہ کرنا اور اسے ویلیو اور بیوٹی کا احساس دینا۔

نغمہ نگار نے کہا کہ وہ جدید موسیقی کو دو انتہائی میں تقسیم ہوتے دیکھتے ہیں، ایک جن کے الفاظ میں دہری معنویت ہو اور دوسرا جس کے الفاظ بالکل ہی بے معنی ہوں، اس کے درمیان بھرپور معنویت کا گانا نہیں بچتا۔

معروف نغمہ نگار جاوید اختر بھارتی موسیقی پر مغرب کے اثرات پر شرمندگی محسو س کرنے لگے ہیں، نئی نسل پوچھنے لگی ہے’یہ گانے کا کیا چکر ہے؟‘...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn