Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن

Admin
By Admin
Mar 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ROHINGYA AUR ILLEGAL ENTRY PAR SAKHT ACTION KI TAIYARI? DILIP GHOSH KA BAYAN

راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن — March 16, 2026
معروف ہدایتکار اور اسکرین رائٹر پریادرشن نے اداکار راجپال یادیو کو حال ہی میں 9 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں عبوری ضمانت ملنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہیں معصوم اور بےگناہ قرار دیا اور کہا کہ وہ ایک جال میں پھنس گئے تھے۔

فلم ہیرا پھیری کے ہدایتکار پریادرشن جنہوں نے گزشتہ دو دہائیوں میں راجپال یادیو کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا، انہون نے راجپال یادیو کے ساتھ اپنی طویل دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں کئی برسوں سے جانتے ہیں اور ان کے مطابق وہ انڈسٹری کے سب سے مخلص لوگوں میں سے ایک ہیں۔

پریا درشن نے کہا کہ میں انہیں کئی سالوں سے جانتا ہوں اور میں کہوں گا کہ وہ بہت سیدھا انسان ہے، ان سے ہمارے تعلقات کبھی نہیں بدلیں گے۔ اگر کوئی اور ہوتا تو شاید اتنے لوگ مدد کے لیے آگے نہ آتے۔ بہت سے لوگ ان کی مدد کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ معصوم ہیں۔

یاد رہے کہ پریا درشن اور راجپال نے کئی ہندی کامیڈی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں ہنگامہ، گرم مسالحہ، مالامال ویکلی، چھپ چھپ کے، بھاگم بھاگ، دھول اور بھول بھلیاں شامل ہیں۔

معروف ہدایتکار اور اسکرین رائٹر پریادرشن نے اداکار راجپال یادیو کو حال ہی میں 9 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں عبوری ضمانت ملنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہیں معصوم اور بےگناہ قرار...

Source: social media

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn