کناڈا فلموں کی اداکارہ رانیا راؤ پر سونا اسمگلنگ کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) حکام کے مطابق 3 مارچ کو دبئی سے بنگلورو پہنچنے پر 32 سالہ اداکارہ کو ایئرپورٹ پر 14.8 کلو سونے کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رانیا راؤ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس رینک افسر ’کے رام چندر راؤ‘ کی سوتیلی بیٹی ہیں۔
اس سے قبل رواں سال جولائی میں اداکارہ کو COFEPOSA ایکٹ کے تحت کم از کم ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کے پاس سے برآمد ہونے والے سونے کی قیمت تقریباً 12 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔
کناڈا فلموں کی اداکارہ رانیا راؤ پر سونا اسمگلنگ کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔...
Source: Social media
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments