Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

Admin
By Admin
Sep 05, 2025

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ROHINGYA AUR ILLEGAL ENTRY PAR SAKHT ACTION KI TAIYARI? DILIP GHOSH KA BAYAN

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟ — September 05, 2025
کامیڈین کیکو شاردا ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ فیملی کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں، انہوں نے کپل شرما کے ساتھ کئی برسوں تک کام کیا ہے اور اس شو میں مختلف کرداروں میں انہیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

میڈیا کے مطابق مشہور پاپارازی وائرل بھایانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے کہ کیکو شاردا نے کپل شرما کا شو چھوڑ دیا ہے۔

کیکو شاردا کے شو چھوڑنے کی خبر کرشنا ابھیشیک کے ساتھ جھگڑے کے چند دن بعد سامنے آئی، جس کے بعد شائقین کو یقین ہو گیا کہ اس جھگڑے کی وجہ سے ہی انہوں نے شو چھوڑا ہے۔

وائرل بھایانی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے کپل شرما کیمپ میں واضح بے چینی رہی ہے، ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کیکو شاردا اور کرشنا ابھیشیک کے درمیان جھگڑا دکھایا گیا تھا، تازہ خبر یہ ہے کہ کیکو شاردا دی گریٹ انڈین کپل شو سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح کیکو کے جانے کو مذکورہ جھگڑے کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، حقیقت یہ ہے کہ کیکو کو مبینہ طور پر آئندہ ریئلٹی سیریز رائز اینڈ فال کے لیے سائن کیا گیا ہے، جو ایمیزون ایم ایکس پلیئر پر اسٹریم ہو گی جو نیٹ فلکس کا ایک بڑا حریف ہے جہاں کپل کا شو اسٹریم ہوتا ہے جبکہ رائز اینڈ فال کی میزبانی اشنیر گروور کریں گے۔

کیکو شاردا نے ابھی تک باضابطہ طور پر کپل شرما شو سے اپنی علیحدگی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

کامیڈین کیکو شاردا ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ فیملی کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں، انہوں نے کپل شرما کے ساتھ کئی برسوں تک کام کیا ہے اور اس شو میں مختلف کرداروں میں انہیں بہت پسند کیا جاتا ...

Source: Social media

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn