Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

Admin
By Admin
Sep 02, 2025

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NEPAL MEIN SAILAB KAFI LOGON KI MAUT

’ادے پورفائلز‘ کے بعد  لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی  پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز — September 02, 2025
فلمسازامت جانی نے کچھ دنوں پہلے اعلان کیا تھا کہ ’ادے پورفائلز‘ کے بعد وہ ایک اورسنگین موضوع پرفلم بنائیں گے۔ آج انہوں نے سوشل میڈیا پراس کا ایک پوسٹراورنام بھی جاری کردیا ہے۔ امت جانی نے کچھ وقت پہلے آئی اے این ایس نیوزایجنسی کوبتایا تھا کہ ان کی آئندہ فلم ’جہاد، دہشت گردی، مذہبی شدت پسندی اورمذہب تبدیلی‘ جیسے مبینہ موضوعات کی بنیاد پرمبنی ہوگی۔ آج انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراس کا ایک پوسٹرجاری کرتے ہوئے فلم کا نام سب کے ساتھ شیئرکیا۔


اس پوسٹرکوشیئرکرتے ہوئے امت جانی نے لکھا، ’’ادے پورفائلزکے بعد امت جانی کی فائرفاکس فلمس نے ایک نئے پروجیکٹ پرکام کرنا شروع کردیا ہے۔ پروڈکشن ہاوس جلد ہی ’عائشہ‘ نام کی ایک ہندی فیچرفلم کی شوٹنگ شروع کرنے جا رہا ہے۔ جومبینہ اسلامی دہشت گردی، مذہب تبدیلی، جنسی استحصال، مذہب شدت پسندی اورلوجہاد پرمبنی ہے۔ اس فلم میں وہ ’عائشہ‘ پرہوئے ظلم اوراس کی بہادری کے ساتھ ساتھ اترپردیش کے بلرام پورکے چھانگربابا عرف جلال الدین کی عالیشان عمارت کی تعمیراوراس کا انہدام بھی دکھایا جائے گا۔‘‘
امت جانی کے مطابق، اس فلم کی شوٹنگ اکتوبر2025 میں ہوگی۔ شوٹنگ کی لوکیشن (مقامات) میں بلرام پور، لکھنو، لیہہ، لداخ اورجیسلمیرجیسے مقامات شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری بھرت ایس شرینیت کریں گے۔ بھرت ایس شرینیت نے ہی ’ادے پورفائلز‘ کی ہدایت کاری کی تھی۔ اسٹارکاسٹ ابھی فائنل نہیں ہوا ہے۔ بہت جلد اس کے لئے 100 شہروں میں آڈیشن کئے جائیں گے۔ اس میں نئے فنکاروں کوموقع دیا جائے گا۔

فلمسازامت جانی نے کچھ دنوں پہلے اعلان کیا تھا کہ ’ادے پورفائلز‘ کے بعد وہ ایک اورسنگین موضوع پرفلم بنائیں گے۔ آج انہوں نے سوشل میڈیا پراس کا ایک پوسٹراورنام بھی جاری کردیا ہے۔ امت...

Source: Social media

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn