Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

تاپسی نے والدین، تربیت کا مذاق اڑا کر تمام حدیں پار کردیں، کنگنا رناوت

Admin
By Admin
Aug 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

20 REBEL TMC MPS KO SUPREME COURT KA NOTICE, KALYAN BANERJEE BOLE YEH ISRF SHURUAAT HAI

تاپسی نے والدین، تربیت کا مذاق اڑا کر تمام حدیں پار کردیں، کنگنا رناوت
تاپسی نے والدین، تربیت کا مذاق اڑا کر تمام حدیں پار کردیں، کنگنا رناوت — August 23, 2026
اداکارہ کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کو سستی کاپی کہہ دیا اور الزام لگایا کہ اداکارہ نے اُن کے والدین اور تربیت کا مذاق اڑا کر تمام حدیں پار کردی ہیں۔

کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل دیا اور انہیں بی گریڈ کہا اور الزام لگایا کہ وہ اپنی فلم کے لیے صرف کنگنا کے نام کا سہارا لے کر خبروں میں رہنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے تاپسی پنوں پر تمام حدیں پار کرنے اور بے شرمی سے اُن کی تربیت کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا، میرے خیال میں تمام والدین اپنے بچوں کی تربیت کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی والدین کو بحث میں نہیں گھسیٹتی ہوں، ہمیشہ کی طرح میڈیا کےلیے صرف کنگنا رناوت ہی سرخیوں کا ذریعہ ہے۔

اس سے قبل حالیہ انٹرویو میں تاپسی پنوں نے کہا تھا کہ ان کے اور کنگنا کے درمیان کبھی ذاتی ملاقات نہیں ہوئی، میری تربیت اور گفتگو کا انداز کنگنا رناوت سے بالکل مختلف ہے۔

اداکارہ نے سیاست میں آنے کے امکان کی تردید کی اور کہا کہ وہ اس کےلیے بہت حساس ہیںاور فی الحال صرف فلموں پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

دونوں اداکاروں کے درمیان 2019ء میں لفطی جنگ شروع ہوئی تھی، اس وقت فلم نگری میں اقربا پروری کا تنازع گرم تھا۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کو سستی کاپی کہہ دیا اور الزام لگایا کہ اداکارہ نے اُن کے والدین اور تربیت کا مذاق اڑا کر تمام حدیں پار کردی ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn