بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے باڈی ڈبل (اسٹنٹ مین) کو فلم ’ایس وی سی 63‘ کی شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد اداکار نے ایکشن مناظر خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے باڈی ڈبل کو فلم کی شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد وہ کچھ عرصے کے لیے ایکشن مناظر نہیں کرسکیں گے۔
یہ واقعہ فلم ’ایس وی سی 63‘کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا جب سلمان خان کی جگہ اسٹنٹ کرنے والے فنکار کو ایکشن سین کی عکس بندی کے دوران طبیعت خراب محسوس ہوئی بعد میں انکشاف ہوا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ کچھ عرصے تک ایکشن سینز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد سلمان خان نے فلم کے شوٹنگ شیڈول کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے خود ہی فلم کے کچھ ایکشن مناظر عکس بند کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سلمان خان کی جانب سے ایکشن مناظر خود شوٹ کروانے کے معاملے پر فلم کی انتظامیہ بھی احتیاط کے ساتھ پلاننگ کر رہی ہے۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے باڈی ڈبل (اسٹنٹ مین) کو فلم ’ایس وی سی 63‘ کی شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد اداکار نے ایکشن مناظر خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments