سعودیہ میں ایک ایسی سروس متعارف کرائی گئی ہے جو مسجدِ نبوی کے زائرین کو مسجد کے اندر نبی کریم ﷺ اور ان کے دو اصحاب پر سلام پیش کرنے والی گزرگاہ (ممر السلام) کے رش کی صورتحال سے الیکٹرانک طریقے سے آگاہ کرے گی۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی نے ایک ایسی الیکٹرانک سروس فراہم کی ہے جو زائرین کو ایک انٹرایکٹو سکرین کے ذریعے سلام کے لیے جانے والے افراد کے رش کی سطح دکھاتی ہے۔ یہ اقدام خاص طور پر رمضان المبارک کے دوران مسجدِ نبوی میں زائرین کے بڑھتے ہوئے رش کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
یہ سروس رنگین اشارے کے ذریعے رش کی سطح ظاہر کرتی ہے۔ اس میں سبز رنگ ہلکے رش، پیلا درمیانے رش، سرخ رنگ زیادہ رش کی نشاندہی کرتا ہے۔ سفید رنگ سروس کے عارضی طور پر دستیاب نہ ہونے کی علامت ہے۔ اس سروس کا مقصد زائرین کو سلام پیش کرنے کے لیے مناسب وقت کے انتخاب میں مدد دینا ہے تاکہ مسجدِ نبوی کے اندر ہجوم کی ترتیب کو بہتر بنایا جا سکے اور رمضان کریم کے دوران نمازیوں اور زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر نقل و حرکت کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سعودیہ میں ایک ایسی سروس متعارف کرائی گئی ہے جو مسجدِ نبوی کے زائرین کو مسجد کے اندر نبی کریم ﷺ اور ان کے دو اصحاب پر سلام پیش کرنے والی گزرگاہ (ممر السلام) کے رش کی صورتحال سے الی...
Source: social media
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments