Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی

Admin
By Admin
Mar 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NEPAL MEIN SAILAB KAFI LOGON KI MAUT

واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی — March 16, 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے کم فاصلے پر مار کرنے والے راکٹوں سے ہمارے پڑوسیوں کی سر زمین سے حملے کیے، اب یہ بالکل واضح ہوگیا امریکا حملوں کے لیے ہمارے پڑوسیوں کی سر زمین استعمال کر رہا ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی ایندھن تنصیبات یا انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو ردعمل بہت واضح ہوگا، ایرانی فورسز خطے میں امریکی یا متعلقہ ایندھن، انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ گذشتہ رات خارگ اور ابو موسیٰ جزائر پر جدید راکٹ سسٹم حملے کیے گئے، امریکا نے کم فاصلے پر مار کرنے والے راکٹوں سے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین سے حملے کیے، اب یہ بالکل واضح ہوگیا امریکا حملوں کے لیے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، ہمارے لیے یہ بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ گزشتہ رات والے حملوں کو ہماری فورسز نے ٹریک کیا تو پتا چلا کہ یہ حملے متحدہ عرب امارات سے کیے گئے، حملے متحدہ عرب امارات کی دو جگہوں راس الخیمہ اور دبئی کے نزدیک سے کیے گئے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ بہت خطرناک بات ہے کہ اتنی زیادہ آبادی والے علاقوں سے ہم پر حملے کیے جا رہے ہیں، ہم ان حملوں کا جواب ضرور دیں گے لیکن ہم خیال رکھیں گے کہ آبادی والی جگہوں کو نشانہ نہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکا سے بات چیت کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ہم مستحکم اور مضبوط ہیں، ہم صرف اپنے لوگوں کا دفاع کر رہے ہیں، امریکا سے بات چیت کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ہم امریکا سے کیوں بات کریں؟ ، جب ہم بات چیت کر رہے تھے تو امریکا نے ہم پر حملہ کر دیا، امریکا سے بات چیت کا کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آبنائے ہُرمُز سے گزرنے کے لیے متعدد ممالک نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے کم فاصلے پر مار کرنے والے راکٹوں سے ہمارے پڑوسیوں کی سر زمین سے حملے کیے، اب یہ بالکل واضح ہوگیا امریکا حملوں کے لیے ہمارے پڑو...

Source: social media

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn