Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

Admin
By Admin
Sep 29, 2025

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NEPAL MEIN SAILAB KAFI LOGON KI MAUT

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام — September 29, 2025
دبئی، 28 ستمبر : کلدیپ یادو (چار وکٹ)، ورون چکرورتی، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ (دو دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد تلک ورما (ناٹ آؤٹ 69) اور شیوم دوبے (33) کی بہترین اننگز کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ کا خطاب جیت لیا۔
147 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اوراس نے 20 رنز پراپنی تین وکٹیں گنوا دیں۔ ابھیشیک شرما (5)، سوریہ کمار یادو (1)، اور شبمن گل 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایسی نازک صورتحال میں تلک ورما اور سنجو سیمسن کی جوڑی نے اننگ کو سنبھالا اور چوتھے وکٹ کے لیے 57 رنز جوڑے۔ 13ویں اوور میں ابرار احمد نے سنجو سیمسن کو صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ کروا کر شراکت توڑ دی۔ سیمسن نے 21 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر 24 رنز بنائے۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے شیوم دوبے تلک ورما کے ساتھ مل کر تیزی سے رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 19ویں اوور میں شیوم دوبے کو آؤٹ کیا۔ دوبے نے 22 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر 33 رنز بنائے۔ ہندوستان نے 19.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 150 رن بناکر ایشیا کپ پانچ وکٹ سے جیت لیا۔ رنکو سنگھ نے ہندوستان کے لیے وننگ باؤنڈری لگائی۔ تلک ورما نے 53 گیندوں پر چار چھکے اور تین چوکے لگا کر (ناٹ آؤٹ 69) رنوں کی میچ وننگ اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف کو تین وکٹ ملے۔ شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آج یہاں ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری پاکستان کو صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے ٹھوس آغاز فراہم کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لیے 84 رنز جوڑے۔ ایک موقع پر، ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان ایک بڑااسکور کھڑا کرے گا۔ ورون چکرورتی نے 10ویں اوور میں صاحبزادہ فرحان کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ فرحان نے 38 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ اس کے بعد کلدیپ یادو نے 13ویں اوور میں صائم ایوب (14) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ محمد حارث (0) کو اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کا چوتھا وکٹ 15ویں اوور میں فخر زمان کی شکل میں گرا۔ انہیں ورون چکرورتی نے کلدیپ یادو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا ۔ فخر زمان نے 35 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔
اس کے بعد پاکستان کے مڈل آرڈر اور ٹیلنڈرز ہندوستانی باؤلنگ اٹیک کے سامنے یکے بعد دیگرے پویلین لوٹنے لگے۔ 20ویں اوور کی پہلی گیند پر بمراہ نے محمد نواز (6) کو رنکو سنگھ کے ہاتھوں کیچ کراتے ہوئے پاکستان کی اننگ 146 کے اسکور پر ختم کردی۔ آٹھ پاکستانی بلے باز ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکے۔
ہندوستان کے لیے کلدیپ یادو نے چار اوور میں 30 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور جسپریت بمراہ نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

ایشیا کپ ٹی20 کے فائنل میچ میں انڈیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ اتوار کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں انڈیا نے 147 رنز کا ہدف 20ویں اوور میں پانچ وکٹو...

Source: Social media

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn