Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا

Admin
By Admin
Jun 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NEPAL MEIN SAILAB KAFI LOGON KI MAUT

فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا — June 24, 2026
نیویارک(24 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ایک طرف کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ہے، تو دوسری طرف انگلینڈ اور گھانا کا میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، تاہم میچ کے آخری لمحات میں ریفری کے ایک فیصلے نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں کروشیا نے سخت مقابلے کے بعد پاناما کو 0-1 سے ہرا دیا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول انتے بودیمیر نے کھیل کے 54 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

دوسری جانب انگلینڈ اور گھانا کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کھیل کے دوران انگلینڈ کی ٹیم مکمل طور پر چھائی رہی لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہی۔

تاہم، اس میچ کا اختتام ایک بڑے تنازع پر ہوا، جہاں گھانا کو میچ کے آخری لمحات میں پنالٹی نہ ملنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔


میچ کے آخری منٹوں میں انگلش کھلاڑی ایزری کونسا کے چیلنج پر فاؤل کا شبہ ظاہر کیا گیا جس پر گھانا کے کھلاڑیوں نے پنالٹی کا زوردار مطالبہ کیا۔

ریفری نے پنالٹی دینے سے صاف انکار کر دیا اور فیلڈ ریفری کی مدد کے لیے موجود وی اے آر سسٹم نے بھی اس معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کی۔

اس فیصلے پر گھانا کے ہیڈ کوچ کارلو کیروش نے شدید برہمی اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ریفری کے فیصلے کو غلط قرار دیا اور وی اے آر کی کارکردگی اور افادیت پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔

نیویارک(24 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ایک طرف کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ہے، تو دوسری طرف انگلینڈ اور گھانا کا میچ بغیر کسی گول کے برا...

Source: Social Media

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn