Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز ہندستان کے 503 رنز کے جواب میں سری لنکا نے محض 8 رنز پر گنوا دیے 2 وکٹ

Admin
By Admin
Aug 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

Allahabad High Court ne Prayagraj ke Tagore Public School ki Muslim student Sukaina Rizvi ki school uniform ke saath scarf pehenne ki darkhwast kharij kar di.

کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز ہندستان کے 503 رنز کے جواب میں سری لنکا نے محض 8 رنز پر گنوا دیے 2 وکٹ
کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز ہندستان کے 503 رنز کے جواب میں سری لنکا نے محض 8 رنز پر گنوا دیے 2 وکٹ — August 24, 2026
ہندستان نے سری لنکا کے خلاف کولمبو میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگز 503/9 کے اسکور پر ڈکلیئر کی اور دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا کی 2 وکٹیں بھی حاصل کر لیں۔ اتوار کو ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 503/9 کے اسکور پر ڈکلیئر کی۔ ہندوستان نے 66 رنز کے اسکور تک کے ایل راہل اور یشسوی جیسوال کی صورت میں دونوں سلامی بلے بازوں کی وکٹیں گنوا دیں۔ کے ایل راہل 33 گیندوں پر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ جیسوال نے 9 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔ اس کے بعد دیودت پڈیکل اور کپتان شبھمن گل کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 120 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ گل نے 50 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے شامل تھے۔

وکٹ کیپر بلے باز پنت پانچویں نمبر پر بلے بازی کے لیے اترے۔ انہوں نے صرف 15 گیندوں کا سامنا کیا تھا کہ کلائی کی چوٹ کے باعث پہلے روز میدان سے واپس لوٹنا پڑا۔ اس کے بعد رویندر جڈیجہ (43) نے پڈیکل کے ساتھ 74 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ پڈیکل 12 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز بارش کے باعث کھیل بار بار رکا۔ اس دوران پنت ایک بار پھر بلے بازی کے لیے اترے اور دھرو جوریل کے ساتھ 112 رنز کی شراکت داری کی۔ پنت نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ دھرو جوریل نے 11 باؤنڈریز کی مدد سے 115 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پربھات جے سوریہ اور کیشرا نوانتھا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ لہرو کمارا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے اپنی پہلی اننگ میں 3 اوورز کا سامنا کیا اور 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 8 رنز بنائے۔ پرسدھ کرشنا نے لہرو اڈارا (1) کو اپنا شکار بنایا، جس کے بعد مانو ستھار نے پربھات جے سوریہ (2) کو آؤٹ کیا۔ فی الحال سری لنکا کی ٹیم ہندوستان سے 495 رنز پیچھے ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ 165 رنز سے اپنے نام کیا تھا، جس کے بعد سیریز کا یہ آخری مقابلہ فیصلہ کن بن گیا ہے۔

ہندستان نے سری لنکا کے خلاف کولمبو میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگز 503/9 کے اسکور پر ڈکلیئر کی اور...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn