Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

غلط لین میں موٹر سائیکل چلا کر کار کو ماری ٹکر! نیو ٹاو¿ن میں ٹریفک پولیس ، تین اساتذہ کوگرفتار کیا

Admin
By Admin
Nov 06, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

غلط لین میں موٹر سائیکل چلا کر کار کو ماری ٹکر! نیو ٹاو¿ن میں ٹریفک پولیس ، تین اساتذہ کوگرفتار کیا
غلط لین میں موٹر سائیکل چلا کر کار کو ماری ٹکر! نیو ٹاو¿ن میں ٹریفک پولیس ، تین اساتذہ کوگرفتار کیا — November 06, 2026
غلط لین میں موٹر سائیکل چلا کر کار کو ماری ٹکر! نیو ٹاو¿ن میں ٹریفک پولیس ، تین اساتذہ کوگرفتار کیا
مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تیز رفتاری اور لاپروائی سے موٹر سائیکل چلائی جا رہی تھی۔ اسی بات کو لے کر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک سارجنٹ کے ساتھ بحث شروع ہوئی۔ اس کے بعد تین نوجوانوں پر پولیس اہلکار کے ساتھ مارپیٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ ہیلمٹ سے پولیس اہلکار کے سر پر بھی وار کیا گیا۔ اس واقعے میں ایکو پارک تھانے کی پولیس نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گرفتار تینوں پیشے سے استاد ہیں۔ جمعرات کو انہیں باراسات عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کی رات نیو ٹاو¿ن کے نپاڑہ علاقے میں تین نوجوان ایک موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جا رہے تھے۔ الزام ہے کہ سڑک کی مخالف لین میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے انہوں نے ایک ایپ کیب کو ٹکر مار دی۔ اس کے بعد کیب ڈرائیور اور تینوں نوجوانوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔
اطلاع ملنے پر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک سارجنٹ موقع پر پہنچے۔ الزام ہے کہ تینوں نوجوان پولیس اہلکار کے ساتھ بھی بحث کرنے لگے۔ بحث کے دوران ٹریفک سارجنٹ کو سڑک پر گرا کر مارا پیٹا گیا۔ یہاں تک کہ ہیلمٹ سے ان کے سر پر بھی وار کیا گیا۔

غلط لین میں موٹر سائیکل چلا کر کار کو ماری ٹکر! نیو ٹاو¿ن میں ٹریفک پولیس ، تین اساتذہ کوگرفتار کیا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn