Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Activities

مولانا آزاد میموریل سوسائٹی قاضی پاڑہ ہوڑہ کی جانب سے افطار کٹس اور کپڑے کی تقسیم کے لئے منعقدہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار

Admin
By Admin
Mar 12, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR MAIN BPSC EXAM CANCEL KARNE KI MAANG, RAJ BHAWAN MARCH MEIN POLICE KA LATHI.CHARGE

مولانا آزاد میموریل سوسائٹی قاضی پاڑہ ہوڑہ کی جانب سے افطار کٹس اور کپڑے کی تقسیم کے لئے منعقدہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار
مولانا آزاد میموریل سوسائٹی قاضی پاڑہ ہوڑہ کی جانب سے افطار کٹس اور کپڑے کی تقسیم کے لئے منعقدہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار — March 12, 2026
(خورشید جمال)مولانا ابوالکلام آزاد میموریل سوسائٹی،قاضی پاڑہ ہوڑہ کی جانب سے گزشتہ بدھ مورخہ 11 مارج 2026 بمطابق 20 رمضان المبارک بمقام شیب پور پبلک لائبریری بوقت گیارہ بجے صبح غرباء و مساکین اور ضرورت مندوں میں افطار کٹس اور کپڑے بطور تحفہ تقسیم کرنے کی غرض سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔علاوہ دیگرے مختلف مذہب کے پیشوا و رہنما اور سماجی و سیاسی شخصیات کیے لئے استقبالیہ پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا اور قومی یکجہتی کا ثبوت پیش کیا گیا۔۔اس پروگرام کی صدارت محترم محمد اشفاق نے کی جبکہ فریضہ نظامت راقم الحروف (خورشید جمال) نے بحسن و خوبی انجام دیا۔واضح رہے کہ اس تقریب میں تقریباً سو،سے زائد لوگوں(مرد و خواتین) میں افطارکٹس اور کپڑے تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر بشپ ڈاکٹر شری کانت داس، آمنہ فاونڈیشن کی فاونڈر محترمہ رابعہ خان۔سابق فٹ بالر شری پردیپ تلکدار(شان محمڈن)، سابق ڈبلو بی سی ایس آفیسر عبدالمتین ،شری سوشوبھن چٹرجی( بوبل دا)، سایق آرمی.آفیسر شری چندن گنکولی ، شری ارونموئے کرار،شری دیباشس آرڈو، شری لال موہن پال ، شری گرو چرن سنگھ سرل اور محمد جاوید رضا نے اپنی موجودگی سے پروگرام کے معیار کو مزید وقار بخشا۔ تمام مقررین نے بچہ بھائی(محمد مصبا الہدی) ،محمد،اشفاق اور پپو آزاد(مصباالسلام) کی سماجی خدمات کی کافی سراہنا کی اور اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرنے کے لئے انھیں دلی مبارکباد پیش کیا۔اخیر میں صدر محفل محترم محمد اشفاق نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ آئندہ اس سے بھی بڑے پیمانے پر یہ پروگرام۔کیا جائے گا اور ہم لوگ یہ کوشش کریں گے کہ تقریباً دو سو سے تین سو ضرورت مندوں کی مدد کی جائے۔اس،پورے پروگرام کو انعقاد کرنے اور کامیابی سے ہمکنار کرنے میں بجہ بھائی،پپو ازاد اور محمد اشفاق صاحبان نے کلیدی رول ادا کیا۔ان کے علاوہ ضیاالدین خان(سونو). آصف اقبال،محمد سعید، انور حسین(راجا)، خورشید انصاری(گڈو) ارشد کاظمی(نوشین)،دیبانجن چودھری و دیگر پیش پیش رہے۔

(خورشید جمال)مولانا ابوالکلام آزاد میموریل سوسائٹی،قاضی پاڑہ ہوڑہ کی جانب سے گزشتہ بدھ مورخہ 11 مارج 2026 بمطابق 20 رمضان المبارک بمقام شیب پور پبلک لائبریری بوقت گیارہ بجے صبح غرب...

Source: Mashriq News service

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn