Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات

Admin
By Admin
Sep 12, 2025

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

20 REBEL TMC MPS KO SUPREME COURT KA NOTICE, KALYAN BANERJEE BOLE YEH ISRF SHURUAAT HAI

پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات — September 12, 2025
پونے ، 12 ستمبر: پونے ضلع کے منچھر علاقے میں مسجد کی مرمت کے دوران ایک حصہ گرنے سے زیر زمین سرنگ نما ڈھانچہ برآمد ہوا جس کے بعد علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔ واقعہ کے بعد ہندو تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ اس ڈھانچے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں، جبکہ مسلم تنظیموں نے مسجد کو پہنچنے والے نقصان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ اس اطلاع کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے تاکہ معائنہ کیا جا سکے ۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔ پونے دیہی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رمیش چوپڑے نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فوراً پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں 200 اہلکار تعینات کیے گئے ۔ ان کے مطابق گزشتہ رات دونوں برادریوں کے افراد سے بات چیت کر کے امن قائم رکھنے کی اپیل کی گئی جس پر سب نے لبیک کہا۔
ایس آر پی ایف کے دو دستے بھی علاقے میں تعینات ہیں۔ صبح سے انتظامیہ نے مقامی شہریوں سے مسلسل گفتگو جاری رکھی تاکہ کسی قسم کی کشیدگی نہ بڑھے ۔ رمیش چوپڑے نے کہا کہ تمام کمیونٹیز کے نمائندوں نے امن قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔
منچھر نگر پنچایت کی طرف سے درگاہ کی مرمت کا کام جاری تھا کہ ڈھانچے کا اگلا حصہ گر گیا اور اس دوران سرنگ دریافت ہوئی۔ انتظامیہ کے مطابق امبیگا¶ں کے سب ڈویژنل افسر گووند شندے نے مقام کا معائنہ کیا اور کہا کہ فریقین کے درمیان ہم آہنگی قائم رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پونے ، 12 ستمبر: پونے ضلع کے منچھر علاقے میں مسجد کی مرمت کے دوران ایک حصہ گرنے سے زیر زمین سرنگ نما ڈھانچہ برآمد ہوا جس کے بعد علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔ واقعہ کے بعد ہندو تنظیموں ن...

Source: uni news

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn