ضلع جلپائی گوڑی کے دھوپ گوڑی علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک شخص نے آپسی جھگڑے کے دوران اپنی بیوی پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعے کے بعد ملزم نے خود بھی کیڑے مار دوا (زہر) پی لی اور خون سے لت پت ہتھیار لے کر سیدھا پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا۔ ملزم جہانگیر عالم اور اس کی بیوی رخسانہ بیگم کے درمیان کسی ذاتی معاملے کو لے کر بحث شروع ہوئی۔ بات اتنی بڑھی کہ جہانگیر نے غصے میں آ کر رخسانہ پر تیز دھار ہتھیار سے پے در پے وار کرنا شروع کر دیے.
جب جہانگیر کی ماں نے رخسانہ کو بچانے کی کوشش کی تو جہانگیر نے ان پر بھی حملہ کر دیا۔ وہ ٹانگ پر گہرے زخم کے باوجود کسی طرح جان بچا کر گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔
چیخ و پکار سن کر جب تک پڑوسی موقع پر پہنچے، رخسانہ متعدد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی تھی۔
واردات کے فوراً بعد ملزم جہانگیر عالم نے گھر میں رکھی کیڑے مار دوا پی لی اور اسی تیز دھار ہتھیار کے ساتھ دھوپ گوڑی پولیس اسٹیشن پہنچ کر سرنڈر کر دیا۔ پولیس نے اسے فوراً حراست میں لے کر علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
جہانگیر اور رخسانہ کی شادی کو تقریباً تین سال ہوئے تھے اور ان کا ایک چھوٹا بیٹا بھی ہے۔ رشتہ داروں اور پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ:
"شروع میں ان کا رشتہ ٹھیک تھا، لیکن کچھ عرصے سے ان کے درمیان اکثر جھگڑے ہونے لگے تھے۔ جہانگیر نشے کا عادی تھا اور اکثر نشے کی حالت میں گھر میں ہنگامہ کرتا، بیوی پر تشدد کرتا اور پڑوسیوں کو بھی دھمکیاں دیا کرتا تھا۔"
ضلع جلپائی گوڑی کے دھوپ گوڑی علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک شخص نے آپسی جھگڑے کے دوران اپنی بیوی پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments