بانکوڑہ ،20 اگست :ملزم ہے تو ہر حال میں گرفتاری ہو گی۔بانکوڑہ میں بھی ایسا ہی کچھ ہو رہا ہے ،جہاں پچھلے دنوں کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکن کے والد کو بڑی بے رحمی سے پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔انڈس تھانہ کے کریستو گرام کا واقعہ ہے۔ ملزم آشیش مانجھی کو گھر پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔جمعرات کو ملزمان کووشنو پور محکمہ عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں شناختی پریڈ میں شامل کیا گیا۔عبدالحفیظ کا قصور صرف یہ تھا کہ اس نے گاو¿ں کے اسکول کی ابتر حالت میں بہتری لانے کی بات کہی تھی ۔سرکاری اسکول کے ڈھانچے میں مثبت تبدیلی کے مطالبے پر گزشتہ 13اگست کوسی جے پی کارکن عبدالحفیظ بانکوڑہ انڈس بلاک کے کریستو گرام کے پچھم پاڑہ میں واقع پرائمری اسکول گئے ۔الزام ہے کہ کچھ لوگوں کو یہ بات اس قدر ناگوار گزری کہ اسی رات کچھ سماج دشمن عبدالحفیظ کے گھر پہنچ گئے ۔حفیظ کے ساتھ ساتھ شرپسند عناصر نے اسکے والد محمد موفیق پر بھی حملہ کیا ۔اس حملے میں 15اگست کو دوران علاج عبدالحفیظ کے والد کا بردوان میڈیکل کالج اسپتال میں انتقال ہو گیا۔گھر والوں کا الزام ہے کہ پٹائی کی وجہ سے ہی موفیق کی موت ہوئی۔17 اگست کومہلوک کی اہلیہ حسینہ بیگم کی تحریری شکایت پر پولس نے آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔پوچھ تاچھ میں آشیش کا نام بھی سامنے آیا۔اور اس طرح بدھ کی شب ملزم آشیش کی بھی گرفتاری عمل میں آئی۔پولس نے واردات میں شامل لوگوں کی شناخت کے لئے پریڈ کرائی۔اس کے لئے سی جے پی کارکن عبدالحفیظ اور اسکی والدہ کو جمعرات کے دن وشنو پور جیل لے جایا گیا۔عبدالحفیظ نے کہا کہ میںپولس کے طرز عمل سے مکمل طور پر خوش نہیں ہوں۔پولس اپنا کام کر رہی ہے،انہیں کرنے دیں۔
پچھلے دنوں کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکن کے والد کو بڑی بے رحمی سے پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔انڈس تھانہ کے کریستو گرام کا واقعہ ہے۔ ملزم آشیش مانجھی کو گھر پر حملے کے الزام میں گرفتا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments